میکسیکو بس میں آتشزدگی

میکسیکو: مسافر بس میں آتشزدگی سے44افراد جھلس کر ہلاک

ویب ڈیسک: میکسیکومیں مسافر بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں44افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس کینکن سے ٹیباسکو جا رہی تھی کہ اچانک بس میں آگ بھڑک اٹھی۔
بس میں 44مسافر سوار تھے جو تمام کے تمام ہلاک ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
حکام نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ بس حادثے پر ہمیں بہت دکھ ہے اور حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سرکاری اشتہارات پالیسی کی خلاف ورزی ،سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا کو ہٹادیاگیا