ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان مسترد

امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مسترد کردیا

ویب ڈیسک: امریکی شہریوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کے حوالے سے بیان مسترد کردیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے 47فیصد شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے منصوبے کو غلط قرار دے دیا ۔
پول میں 3فیصد نے ٹرمپ کے بیان کی حمایت کی جبکہ40فیصد امریکیوں نے اس حوالے سے واضح رائے دینے سے انکار کردیا ۔
پول کے مطابق صدر ٹرمپ کے حماس اسرائیل تنازع سے نمٹنے کے طریقہ کار کی 54 فیصد امریکیوں نے حمایت اور 46 فیصد نے مخالفت کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  رمضان کا آخری عشرہ ، زائرین کیلئے حرمین ٹرین کی تعداد بڑھا دی گئی