پاکستانی شہریوں کی کشتی

لیبیا میں پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

ویب ڈیسک: لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں تقریباً65مسافر سوار تھے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں ایک اور کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کر دی گئی ہے، ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔
لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں تقریباً65مسافر سوار تھے جوکہ مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ۔
دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  26نومبر احتجاج :پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع منظور