ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کی وفات پر تعزیت کے لئے پرتگال کے دارالحکومت لزبن پہنچ گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے۔
آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے موقع پر ترکیہ میں مختصر قیام کیا جہاں ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی۔
دونوں صدور کی ملاقات استنبول ایئرپورٹ پر ہوئی، دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا 49 ویں امام شاہ کریم الحسینی آغا کریم خان کی وفات پر تعزیت کی۔
