حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ

قومی ٹیم کیلئے خوشخبری، حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ ہوجائینگے

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کیلئے خوشخبری، حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ ہوجائینگے ،میڈیکل رپورٹ میں ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں بتائی گئی ہے ، صرف احتیاطی تدبیر کے طور پر فاسٹ باؤلر 12 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل قومی ٹیم کیلئےخوشخبری سناتے ہوئے پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی بولر حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، توقع ہے کہ 19 فروری سے شروع ہونے والے حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ ہوجائینگے ۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے، ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث کو سینے کے نچلی طرف کھچاؤ ہے۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر پیسر 12 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
یاد رہے نیوزی لینڈ کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پسلیوں میں تکلیف کے باعث اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائینگولر سیریز کا امتحان بھی ہے، جس میں کھلاڑیوں کو جانچنے سمیت ان کی فٹنس معاملات بھی کھل کر سامنے ا جائینگے .

مزید پڑھیں:  اتحادی ممالک پیوٹن پر دباؤ بڑھائیں اور مزید پابندیاں عائد کریں، زیلنسکی