نیوزی لینڈ فائنل کیلئے کوالیفائی

ٹرائینگولر سیریز، پروٹیز کو ہرا کر نیوزی لینڈ فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا

ویب ڈیسک: ٹرائینگولر سیریز کے دوسرے میچ میں پروٹیز کو شکست دے کر نیوزی لینڈ فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا. مقررہ 50 اوورز میں پروٹیز نے کیویز کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے، جواب میں مقررہ ہدف کیویز نے 4 وکٹوں پر پورا کر کے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا.
تفصیلات کے مطابق ٹرائینگولر سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر نیوزی لینڈ فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا۔ میچ شروع ہوا تو ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے بولنگ کا فیصلہ کیا، افریقی ٹیم نے کریز سنبھالتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے میتھیو برٹزکے نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس کے علاوہ ویان ملڈر 64 اور جیسن سمتھ نے 41 رنز بنائے۔
جنوبی افریقی اننگز کا آغاز ہوا تو کپتان ٹیمبا باووما 23 گیندوں پر صرف 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے اور جیسن سمتھ کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے پارٹنرشپ میں 93 رنز بنے ، تاہم اس موقع پر جیسن سمتھ 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس موقع پر میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے، انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کائل ویرین محض 4 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، کائل ویرین کی جلد وکٹ گرنے کے بعد میتھیو بریٹزکے اور ویان مولڈر کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 131 رنز جوڑے گئے جس سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔
میتھیو بریٹزکے 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ ان کے بعد ویان مولڈر 64 رنز اور سینوران موتھو سیمی دو رنز ہی بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور ول اورورکی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مائیکل بریسویل ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
جوابی اننگز میں‌نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کر کے میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ فائنل کا ٹکٹ بھی کٹا دیا، کین ویلم سن 133 رنز کیساتھ بیٹ کیری کر گئے، جبکہ ڈیون کونوے نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:  طالبان قیادت میں اختلافات، افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی مستعفی