آثارقدیمہ کی پہاڑی پر اچانک آگ

تخت بھائی: آثارقدیمہ کی پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں آثارقدیمہ کی پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کیلئے ریسکیو کے فائر فائیٹرز نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے تفریحی و تاریخی مقام بدھ مت کے آثارقدیمہ کی پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
آگ بجھانے کیلئے ریسکیو 1122 کی تیمیں مصروف ہو گئی ہیں، آگ کے پھیلاؤ اور شدت کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان سید شعیب منصور کی ہدایت پر قریبی سٹیشنوں سے مزید ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ اونچائی کے باعث آگ تک پانی کی رسائی ممکن نہیں، اس لیے روایتی طریقوں سے فائر فائٹنگ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک: جوڈیشل حوالات میں ملزم نے خودکشی کرلی