پہلا روزہ کب ہوگا

پہلا روزہ کب ہوگا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا انتظار دنیا بھر کے مسلمان بری بے صبری سے کرتے ہیں، اب کی بار پہلا روزہ کب ہوگا ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا کیونکہ پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں۔ محکمہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ماہ بابرکت کے چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، اور اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی۔
ماہرین نے بتایا کہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے جبکہ 28 فروری کو نظر آنے والے چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، اس کے علاوہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف تو کہیں ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ اس وجہ سے بھی چاند کے نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں ماہ رمضان المبارک اور عیدالفظر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی، تاہم چاند کے پیدائش اور اس کے نظر آنے تک کے دورانئے کے حوالے سے ماہرین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
رمضان المبارک کا مہینہ بڑی فضیلتوں اور برکتوں کا ہے۔ قرآن مجید میں بھی رمضان المبارک کی بڑی فضیلت آئی ہے اور سب سے بڑی فضیلت تو یہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں وہ عظیم ترین انعام ربانی انسانوں کو حاصل ہوا جس کو خود رب کائنات نے اپنا احسان عظیم بتایا ہے۔ یعنی قرآن کریم نازل ہوا۔ اس ماہ مبارک میں ایک رات رکھی گئی جو ہزار راتوں سے نہیں، ہزار مہینوں سے افضل ہے۔
یاد رہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا انتظار دنیا بھر کے مسلمان بری بے صبری سے کرتے ہیں، اب کی بار پہلا روزہ کب ہوگا ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  26نومبر احتجاج :پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع منظور