پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں

اسلام آباد ہائیکورٹ: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میٰں‌ پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں. پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہیں، پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کر دی درخواستیں وکیل عمران شفیق اور ریاست علی آزاد کے ذریعے دائر کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، تحریک انصاف کے 16اراکین دوبارہ طلب