ویب ڈیسک: وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، جس سے کم از کم 55 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ شب گوئٹے مالا میں ایک مسافر بس حفاظتی جنگلے کو توڑتی ہوئی پل کے نیچے 20 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مسافر بس میں تقریباً 75 افراد سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں 15 خواتین اور 36 مرد شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو مختلف ہسپتالوں میں فوری طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس قابہ نہ کر سکا اور کئی چھوٹی گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد بس کھائی میں جا گری۔ اس حادثے کو گوئٹے مالا میں حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گوئٹے مالا کے صدر نے اس پر قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیر مواصلات نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس 30 سال پرانی تھی، لیکن اسے تاحال سڑک پر چلنے کی اجازت حاصل تھی۔ یاد رہے وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، جس سے کم از کم 55 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
