ویب ڈیسک: ساڑھے 4 ماہ راستوں کی بندش سے پاراچنار میں خوردنی اشیائے کی شدیدقلت پیدا ہو گئی ہے، اس دوران جہاں بعض اشیا ناپید ہیں وہیں دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیِں، ٹماٹر بھی 700 روپے کلو میں بکنے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساڑھے 4ماہ راستوں کی بندش سے پاراچنار میں خوردنی اشیائے کی شدیدقلت پیدا ہوگئی، دوسری طرف پاراچنار میں اشیاء کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
میدانی علاقوں میں سستے داموں ملنے والا ٹماٹر پاراچنار میں 700 روپے کلو تک جا پہنچا، دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئیں۔ ادھر لوئر کرم میں قبائلیوں کے مطالبات کے حق میں دھرنا اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
