کرم تنازع کے حل پر فریقین

ٹل پارا چنار روڈ کھولنے اور کرم تنازع کے حل پر فریقین متفق

ویب ڈیسک: ٹل پارا چنار روڈ کھولنے اور کرم تنازع کے حل پر فریقین متفق ہو گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار بھی تجویز کر دیا گیا ہے۔ ضلع کرم میں گزشتہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری کشیدگی اور اس وججہ سے ٹل پارا چنار روڈ بند ہے، اس اہم شاہراہ کو کھولنے سمیت فریقین میں اسلحہ جمع کرانے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فریقین کے مابین اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ گاؤں میں کسی ایک جگہ فریقین کا اسلحہ رکھا جائے، اسلحہ گودام کی ایک چابی انتظامیہ اور دوسری چابی مشرکے پاس ہو، اس کے ساتھ ساتھ اگر کسی فریق نے زبردستی اسلحہ استعمال کیا تو کمیٹی حکومت کا ساتھ دے گی۔
فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار جمع کرا دیا ہے، امن معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ اب اس صورتحال میں ٹل پارا چنار روڈ کھولا جائے اور حکومت اپنی رٹ قائم کرے، شاہراہیں کھولنے سمیت کرم تنازع کے حل پر فریقین متفق ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ،16دہشت گرد ہلاک