download 70

رواں سال انٹرنیشنل حج منسوخ، محدود حج ہو گا- سعودی حکومت کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال محدود حج ہو گا۔ملک میں مختلف قومتیوں کے مقامی افراد حج ادا کریں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت دنیا کے 180 ممالک میں پھیلے کرونا وائرس کے باعث 5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ 70 لاکھ کے لگ بھگ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ابھی تک اس کا علاج اور ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں حج جیسا بڑا اجتماع وائرس کا عالمی سطح پر مزید پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

وزارت خارجہ کے مطابق خادم حرمین شریفین نے ان خدشات کے پیش نظر رواں سال بیرون ملک سے آںے کے خواہش مند زائرین کیلئے حج منسوخ کردیا ہے مگر سعودی عرب میں مقیم لوگ محدود پیمانے پر حج کرسکتے ہیں۔ یہ اجازت صرف شعودی شہریوں کیلئے نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے ان لوگوں کیلئے بھی ہے جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء