اوپن اے آئی خریدنے کیلئے ایلون

اوپن اے آئی خریدنے کیلئے ایلون مسک نے اربوں ڈالر داو پر لگا دیئے

ویب ڈیسک: ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک اور امیر ترین امریکی شخصیت ایلون مسک اپنی دولت میں مزید اضافہ کیلئے کوشاں، اب کی بار اوپن اے آئی خریدنے کیلئے ایلون مسک نے اربوں ڈالر داو پر لگا دیئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے معروف کمپنی اوپن اے آئی کو خریدنےکے لیے 97.4 ارب ڈالر کی بولی لگائی گئی ہے۔ مسک کے وکیل نے یہ پیشکش اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو جمع کرائی۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور طنزیہ انداز میں ایکسپر لکھا کہ پیشکش کا شکریہ، ہم اوپن اے آئی نہیں بیچ رہے، لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم ٹوئٹر کو خریدنے کے لیے تیار ہیں۔ بعد ازاں ایلون مسک نے 2023 میں اپنی اے آئی کمپنی "xAI” کی بنیاد رکھی، جو مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑا نام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یاد رہے امیر ترین امریکی شخصیت ایلون مسک اپنی دولت میں مزید اضافہ کیلئے کوشاں، اب کی بار اوپن اے آئی خریدنے کیلئے ایلون مسک نے اربوں ڈالر داو پر لگا دیئے۔

مزید پڑھیں:  ترقیاتی سکیموں کا تعین، مشیر صحت احتشام علی کا اے ڈی پی کانفرنس بلانے کا فیصلہ