ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف عمر ایوب کا عمر ایوب کا آئی ایم ایف کے سامنے الیکشن سمیت تمام مسائل اٹھانے کا فیصلہ ، 26 ویںترمیم سے جو مسائل ہوئے وہ بھی زیر بحث لائے جا ئیں گے.
انہوں نے کہاہے کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے. قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، آئی ایم ایف کے سامنے الیکشن سمیت تمام مسائل اٹھائیں گے، عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے، اس بارے بھی آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔
