ایکسائز اینٹلجنس نے لاکھوں مالیت کے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی

پشاور: دو مختلف واقعات میں 298 گرام آئس اور پانچ کلوگرام چرس برآمد کرلیا گیا ہے. مردان ایکسائز ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران مخبر شدہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے آئس برآمد کی، مانسہرہ ٹیم نے سوزوکی T3067 سے پانچ کلو چرس برآمد کرلیا، دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا. کامیاب کاروائی پر سیکرٹری و ڈی جی کی جانب سے ٹیموں کو شاباش.