ویب ڈیسک: سخت سیکورٹی میں ادویات و خوردنی اشیا پر مشتمل 100گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، اب کی بار بھی قافلہ میں پٹرول وڈیزل کو لے جانا نظرانداز کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تاجر رہنماوں نے کہا ہے کہ تقریبا 100گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار روانہ کیا گیا تھا، جن میںمرغی ، انڈے ، پھل اور سبزیوں کے گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئیں. قافلہ میں اشیائے خوردونوش ، ادویات ، پھل سبزی اور دیگر ضرورت کے اشیاء شامل ہیں . اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 59 چھوٹی گاڑیاں جبکہ اس کے بعد بڑی گاڑیاں بھی روانہ کی گئیں۔ کانوائی کیلئے سیکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
صدر پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کانوائی میں پٹرول و ڈیزل کی گاڑیوں شامل نہیں، آج کانوائی کیلئے 08 ٹینکرز کو شامل کیا گیا تھا جن کو ہنگو میں روک دیا گیا، جبکہ پٹرول و ڈیزل کے ٹینکرز ہنگو میں روکنا عوام کیساتھ بھی بڑی زیادتی ہے، ایل پی جی کے گاڑیوں کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔
حاجی گلفام کے مطابق اپر کرم میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے، پٹرول وڈیزل عدم دستیابی کی وجہ سے سمگلنگ مافیا 1500 روپے میں پٹرول فروخت کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ مخدوش صورتحال کے باعث اپر کرم کے 24 پٹرول پمپ گزشتہ تین ماہ سے بند ہیں۔
