ویب ڈیسک: ضلع کرم میں بنکر مسماری کا کام جاری ہے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوئر واپر کرم میں مزید چھ بنکرز مسمار کر دیئے گئے ہیں.
ذرائع کےمطابق پارا چنار کے علاقوں بالش خیل و خار کلی میں 600 فٹ گہری خندق بھاری مشینری کے ذریعے بند کر دی گئی .اس سلسلے میں مزید کارروائی کا سلسلہ جاری ہے.
یاد رہے پاراچنار میں فریقین کی جانب سے ہیوی اسلحہ سے فائرنگ کی گئی تھی جس کی وجہ سے پاراچنار کی تمام شاہراہیں بند کر دی گئیں.
