آئی ایم ایف وفد آج آڈیٹر

آئی ایم ایف وفد آج آڈیٹر جنرل اور ایف بی آر حکام سے ملاقات کریگا

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف وفد آج آڈیٹر جنرل اور ایف بی آر حکام سے ملاقات کرے گا، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقات شیڈول ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مشن کے آج 7 مختلف اداروں و محکموں کے حکام سے ملاقاتیں کرنے کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان حکام سمیت آئی ایم ایف وفد آج آڈیٹر جنرل اور ایف بی آر حکام سے ملاقات کرے گا۔
سپریم کورٹ کے ججز سے ملاقات کے دوران آئِ ایم ایف ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار اور آئینی و قانونی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے، آئی ایم ایف وفد آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور ایف بی آر حکام سے بھی ملے گا، جبکہ وفد کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشن وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ہاوسنگ اینڈ ورکس حکام سے بھی ملاقات کرے گا، آئی ایم ایف مشن گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ کیلئے پاکستان کے دورے پر ہے، اس دوران آئی ایم ایف مشن گورننس اور کرپشن سے متعلق خامیوں کی جانچ پڑتال کرکے جولائی میں رپورٹ مرتب کرے گا۔

مزید پڑھیں:  یومِ پاکستان منانے کی پاداش میں تحریک انصاف کارکنوں کی پکڑدھکڑ قابلِ مذمت ہے