پشاور: کمیٹی ممبران میں وزیر تعلیم اکبر ایوب خان، وزیراعلی کے معاون خصوصی غزن جمال، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور ایم ڈی پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی شامل ہیں۔ کمیٹی پندرہ دنوں کے اندر اندر اپنی سفارشات اور جامع رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔
کمیٹی کے قیام کا فیصلہ چند دن پہلے وزیراعلی اور پرائیویٹ سکول ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداران کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔
