ایم ٹی آئیز سے سالانہ کارکردگی

خیبرپختونخوا: محکمہ صحت نے ایم ٹی آئیز سے سالانہ کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک: صوبائی محکمہ صحت نے ایم ٹی آئیز سے سالانہ کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، یکم مارچ 2024 سے فروری 2025 تک کارکردگی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کریں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ایم ٹی آئیز سے پچھلے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی، اور اس حوالے سے محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے کے دس ایم ٹی آئیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ 2024 سے فروری 2025 تک کارکردگی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کی جائے، رپورٹ میں ایک سال کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں بھی شامل کی جانی چاہئیں۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اس مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابیاں پبلش ہونے والے سالانہ کارکردگی رپورٹ کا حصہ ہونگی ۔ صوبائی محکمہ صحت نے ایم ٹی آئیز سے سالانہ کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، یکم مارچ 2024 سے فروری 2025 تک کارکردگی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کریں۔

مزید پڑھیں:  محمود خلیل کی گرفتاری پر مظاہرین کا شدید احتجاج، متعدد گرفتار