غزہ صورتحال پر او آئی سی

غزہ صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: غزہ صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، او آئی سی کے اجلاس کے لیے تاریخوں اور مقام کا تعین کیا جارہا ہے، اجلاس میں غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اس مہینے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے گا، او آئی سی کے اجلاس کے لیے تاریخوں اور مقام کا تعین کیا جارہا ہے، اجلاس میں غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، عرب لیگ نے اپنا اجلاس فائنل کردیا ہے، عرب لیگ کا اجلاس مصر میں بلایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ریکوڈک منصوبے سے 627ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق