محکمہ اوقاف ملازمین کی تنخواہیں

محکمہ اوقاف ملازمین کی تنخواہیں جلدازجلد ادا کر دی جائینگی، عدنان قادری

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر عدنان قادری نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف ملازمین کی تنخواہیں جلدازجلد ادا کر دی جائینگی، ملازمین کی باقی ماندہ تنخواہیں بھی جلد از جلد ادا کر دی جائینگی۔
صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری نے محکمہ اوقاف ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق ایکشن لے لیا، انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ادارے کے تمام ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ آئندہ ایک دو روز میں مکمل طور پر ادا ہو جائے گی۔
ترجمان صوبائی وزیر ریاض غفور نے کہا کہ ملازمین کی باقی ماندہ تنخواہیں بھی جلد از جلد ادا کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محمکہ اوقاف کی زیادہ تر آمدنی کا انحصار لیز اراضی جات سے وصول ہونے والی آمدنی پر ہے، اور اسی سے محکمہ اوقاف کے ملازمین کی تنخواہیں دی جاتی ہیں، تاہم بعض اوقات لیز اراضی جات سے رقم وصولی میں تاخیر ہو جاتی ہے، جس سے خطباء کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی لیٹ ہو جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبائی وزیر عدنان قادری تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی سمری پہلے ہی سائن کر چکے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی سمری وزارت خزانہ بھیجی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیرلوئر میں بہار کے رنگ بکھر گئے، ہر سو رنگ برنگے پھولوں کی مہک