نوشہرہ میں ہفتہ صفائی مہم

ضلع نوشہرہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلع نوشہرہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی ادریس خٹک نے نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں صفائی مہم کا باضابطہ اغاز کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عوام کو مختلف خدمات کی فراہمی بروقت مہیا کرنے اور ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات سمیت تحصیل جہانگیرہ میں تین ہفتے پر مبنی صفائی مہم جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران گلی، کوچوں، سڑکوں، نالیوں اور بازاروں سمیت سرکاری دفاتر، سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور دیگر پبلک اور پرائیوٹ جگہوں کی صفائی بھی کی جائے گی۔ مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر، ٹی ایم او جہانگیرہ اور تحصیل ناظم سمیت علاقائی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلع نوشہرہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کےجامع پیکیج کااعلان جلدکیا جائےگا ،وزیراعظم