ویب ڈیسک: رستم میں محکمہ صحت کے ریٹائرڈ اہلکار نے خودکشی کر لی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہیراونڈ میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں محکمہ صحت کے ریٹائرڈ اہلکار قریش بابو نے خودکشی کر دی۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، اس لئے اپنے ہی ہاتھوں خود پر گولی چلا کر زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق متوفی پانچ سال قبل محکمہ صحت سے ریٹائرڈ ہو چکا تھا، متوفی کی نعش کو رستم ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
