مینا خان سمیت 5ملزمان بری

پشاور:کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی سمیت 5ملزمان بری

ویب ڈیسک: پشاور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عرفان سلیم سمیت 5ملزمان کو بری کر دیا۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ دولت خان نے کی، بری ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عاصم خان، تحصیل ناظم انعام خان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 3نومبر 2022 کو وزیرآباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پشاور کے کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا گیا تھا، جس پر حاجی فضل الٰہی سمیت پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 341، 353 اور 437 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازم کو کام سے روکنے کی دفعات شامل تھیں۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، ہسپتالوں میں سروسز ایک ماہ سے بند، شہری پریشان