سونامزیدمہنگا

سونامزیدمہنگا،فی تولہ 3لاکھ 3ہزار 100روپے تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک: ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ 3لاکھ 3ہزار 100روپے تک پہنچ گیا ۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
قیمت میں مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 3ہزار 100روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 86روپے بڑھ کر 2لاکھ 59ہزار 859روپے کی بلند سطح پر آگئی،دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر اضافے سے 2904ڈالر کی بلند سطح پر جا پہنچی۔
یاد رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تبدیلیاں،آئی ایم ایف کا پاکستان کو ممکنہ طورپر فنڈز فراہمی کاعندیہ