ویب ڈیسک: وادی کاغان سمیت بالائی پہاڑوں پر ایک بارپھر برفباری کاسلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ اور بالاکوٹ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ شوگران اور کاغان میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا بارش اور برفباری کے بعد بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقظہ انجماد سے گرگیا۔
شوگران روڈ پر برفباری کے باعث ٹریفک عارضی طور پر معطل وہ گئی تاہم کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف نے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا ۔
دوسری جانب ملک بھر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے شوگران اور کاغان کا رخ کرلیا ۔
محکمہ موسمیات نے کل تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔
