ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دبئی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار منصفانہ امن کیلئے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس ایسے وقت ہورہا ہے جب غزہ پر جنگ نے اپنے خونیں ناخن گاڑھ رکھے ہیں، جب المناک تنازع کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے، غزہ میں نسل کشی پر مبنی آپریشن کیا گیا، اس دوران 50 ہزار فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق ہونا چاہیے، اور آزاد فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہے، انہوں نے پائیدار منصفانہ امن صرف دو ریاسی مسئلے کے حل سے ممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دبئی مستقبل کا معاشی مرکز ہے، اڑان پاکستان معاشی ترقی کی طرح اہم قدم ہے، شمسی توانائی کے فروغ کیلئے ٹیکسز میں کمی لا رہے ہیں، مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2.4 کی سطح پر آگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 2030ء تک توانائی قابل تجدید ذرائع سے حاصل کرے گا، پالیسی ریٹ 12فیصد تک آگیا ہے، سات دہائی میں پاکستانیوں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔
