پاکستان اور جنوبی افریقہ میں آج

سہ ملکی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ میں آج اہم میچ کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک: سہ ملکی سیریز کے فیصلہ کن میچ تک پہنچنے کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقہ میں آج اہم میچ کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین یہ اہم ترین میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس میچ کی فاتح الیون ہی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا کر نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔
میزبان شاہین ابتدائی مقابلے میں کیویز سے بدترین شکست کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم دکھائی دیتی ہے جبکہ ان کے مدمقابل پروٹیز کے حوصلے بھی بلند ہیں کہ کسی طرح شاہینوں کو ان کے ہوم گراونڈز مٰیں ہی زیر کیا جا سکے، تاکہ آگے آنے والے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی مشعل روشن کی جا سکے۔
پاکستانی ٹیم میں‌محمد حسنین انجرڈ حارث رؤف کی جگہ سنبھالیں گے، جبکہ سعود شکیل کو شامل کرنے کیلئے کامران غلام کو ڈراپ کر دیا گیا، تاہم جارھ مزاج اوپننگ بلے باز فخرزمان ایک بار پھر مرکز نگاہ ہوں گے، ان کے ساتھ ساتھ بابر اعظم اور محمد رضوان سے بھی میچ وننگ کارکردگی کی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں‌کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میچ میں چمپئنز ٹرافی کیلئے منتخب کی گئی فخر زمان اور بابر اعظم کی اوپننگ جوڑی آزمائی جائے، تاکہ ان کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جا سکے. این سی اے کی پچ پٔر ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹرز کو آزمانے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ یاد رہے سہ ملکی سیریز کے فیصلہ کن میچ تک پہنچنے کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقہ میں آج اہم میچ کھیلا جائے گا.

مزید پڑھیں:  بارشیں کم ہونےپرپانی بحران سر اٹھانےلگا، فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ