جاں بحق 16پاکستانیوں میں 13کا

لیبیا کشتی حادثہ ،جاں بحق 16پاکستانیوں میں 13کا تعلق پاراچنار سے تھا، ذرائع

ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 16پاکستانیوں میں 13کا تعلق پاراچنار سے ہے، اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات آشکار ہو گئی کہ پاراچنار کے ان 13 جاں بحق افراد کے علاوہ ایک جاں بحق شخص کا تعلق باجوڈ، ایک کا اورکزئی اور ایک پشاور کا رہائیشی تھا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 16 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے، جن میں 13 افراد کا تعلق پاراچنار سے ہے، جن کی شناخت ثقلین حیدر، شعیب حسین، نصرت حسین، شعیب علی، سید شہزاد حسین، آصف علی، مصور حسین، شاہد حسین، اصور حسین، عابد اور اشفاق حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد سمندر کے راستے ڈھنکی لگا کے لیبیا سے اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، یہ تمام افراد بدامنی اور غربت و بے روزگاری سے تنگ آکر بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے کو کوشش کررہے تھے کہ سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔
اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے ان کی میتیں جلد پاراچنار لانے کی آپیل کی ہے، یاد رہے کہ لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 16 پاکستانیوں میں سے 13 کا تعلق پاراچنار سے ہے۔ لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 16پاکستانیوں میں 13کا تعلق پاراچنار سے ہے، اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات آشکار ہو گئی کہ پاراچنار کے ان 13 جاں بحق افراد کے علاوہ ایک جاں بحق شخص کا تعلق باجوڈ، ایک کا اورکزئی اور ایک پشاور کا رہائیشی تھا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں بارش و پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری، موسم مزید سرد