مریم نواز ڈرامے بازیوں کی بجائے

مریم نواز ڈرامے بازیوں کی بجائے علی امین کی طرح ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز ڈرامے بازیوں کی بجائے علی امین کی طرح ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں، آج ملک کے بچے بچے کو معلوم ہو چکا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج کل تعلیمی اداروں میں عمران خان اور علی امین کے خلاف نفرت پھیلانے کی مہم چلا رہی ہیں، تعلیمی اداروں میں تقریبات کے دوران بچوں کو عمران خان اور علی امین کے خلاف نفرت کی ترغیب دے رہی ہے، وزیراعلی پنجان کی تو تقریر ہی علی امین گنڈاپور پر تنقید کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور مریم نواز کے اعصاب پر سوار ہیں، بچے من کے سچے ہوتے ہیں، اسی لیے وہ مریم نواز کی باتوں میں نہیں آتے، ملک کے بچے بچے کو معلوم ہو چکا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں، جھوٹے پروپیگنڈوں اور دروغ گوئی سے عمران خان اور پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کے لیے عمران خان اور علی امین کے نقشِ قدم پر چلنا ہوگا، عوام کو عمران خان سے متنفر کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس کریں، شریف خاندان نے اپنی آئندہ نسلوں کے لیے بھی قومی خزانہ لوٹ کر بیرونِ ملک منتقل کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، وہ مریم نواز کی طرح ڈرامے نہیں کر رہے، مریم نواز کبھی "سب دی ماں اگئی” اور کبھی دوسرے فلاپ ڈرامے کرتی ہیں، مریم نواز ڈرامے بازیون کی بجائے علی امین کی طرح ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔
صوبائی مشیر نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں عوام کو مفت طبی سہولیات اور صوبہ بھر کے لوگوں کو لائف انشورنس کی سہولت دی جا رہی ہے، اور تو اور خیبر پختونخوا حکومت عوام کو سولر انرجی کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جو قرض لینے کے بجائے واپس کر رہا ہے، خیبر پختونخوا رواں سال سرپلس بجٹ دے رہا ہے، جبکہ پنجاب خسارے کا شکار ہے، مریم نواز اگر پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے فرصت پائیں تو علی امین کی طرح صوبے کی ترقی پر بھی توجہ دیں۔
مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز ڈرامے بازیوں کی بجائے علی امین کی طرح ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں، آج ملک کے بچے بچے کو معلوم ہو چکا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان بلائیں گے تو ملنے ضرور جاؤں گا : شیر افضل مروت