ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف اسمبلی چوک میں نعش رکھ کر احتجاج کیا، لواحقین نے خاتون کی نعش کو سڑک پر رکھ کر خیبر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ 7 فروری کو قبضہ مافیا کیلئے گھر خالی کراتے وقت بیوہ خاتون زخمی ہو گئی، اور کئی دن تک ہسپتال میں ریزعلاج رہنے کے بعد آج انتقال کر گئیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ایف آئی ار درج کی جائے، اس موقع پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی چوک میں دھرنا دے دیا۔
