ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں کے مابین ہونےو الے اس ٹیلی فونک رابطہ میں غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس مسئلے کے پرامن حل پر غور و خوض کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماوں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کیلئے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ یاد رہے اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں کے مابین ہونےو الے اس ٹیلی فونک رابطہ میں غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس مسئلے کے پرامن حل پر غور و خوض کیا گیا۔
