پرتگالی صدارتی محل پہنچنے پر صدرزرداری

پرتگالی صدارتی محل پہنچنے پر صدرزرداری کا پرتپاک استقبال کیا

ویب ڈیسک: پرتگال کے صدر کی جانب سے پرتگالی صدارتی محل پہنچنے پر صدرزرداری کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی پرتگالی صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
صدر مملکت آصف زردری نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں۔ صدر زرداری نے پرتگالی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
پاکستان کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ پرتگالی صدر کے دورے سے دونوں ممالک میں دوستی کا بندھن مزید مضبوط ہوگا، تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ یاد رہے 2025 میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر پرتگالی صدارتی محل پہنچنے پر صدرزرداری کا پرتگالی صدر نے پرتپاک استقبال کیا.

مزید پڑھیں:  ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ