ٹریوس ہیڈ نمبر ون بیٹر برقرار

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، ٹریوس ہیڈ نمبر ون بیٹر برقرار

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ نمبر ون بیٹر برقرار، پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان بھی ٹاپ ٹین میں شامل۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی گئی، اس فہرست میں آسٹریلیا کے بیٹر ٹریوس ہیڈ بیٹنگ میں‌پہلی پوزیشن پر برقرار رہے، جبکہ اس لسٹ میں بھارت کے ابھیشک شرما اور فل سالٹ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ساتویں اور محمد رضوان 9 ویں پوزیشن پر موجود ہیں.
آئی سی سی ‏ٹی 20 باؤلرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کا کوئی بھی باؤلر جگہ نہ بنا سکا۔ ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہردیک پانڈیا بدستور پہلی پوزیشن پر موجود رہے۔ اس فہرست میں بھی ٹاپ 10 پلیئرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ نمبر ون بیٹر برقرار، جبکہ اس فہرست میں‌ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا نام بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی