علی امین کی درخواست ہدایت کیساتھ

عمران خان سے ملاقات، عدالت نے علی امین کی درخواست ہدایت کیساتھ نمٹا دی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے عدالت نے علی امین کی درخواست ہدایت کیساتھ نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم اور دیگر بھی پیش ہوئے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیان پر عدالت نے درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ معمول کے مطابق ملاقاتیں کرائی جا رہی ہیں، فیملی کے بعد علی امین گنڈاپور کی ہی ملاقاتیں کرائی گئیں، فوکل پرسن کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کروائی جاتی ہیں۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ فوکل پرسن کے ذریعے علی امین گنڈاپور کا نام بھی بھجوایا جائے اور اگر بانی پی ٹی آئی ملاقات کرنا چاہیں تو ملاقات بھی کرائی جائے، بعدازاں عدالت نے علی امین کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔ یاد رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے عدالت نے علی امین کی درخواست ہدایت کیساتھ نمٹا دی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: نجی تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکز سرکاری اداروں میں منتقلی کافیصلہ