یورک ایسڈ کیا ہے؟

اگر آپ کو اٹھنے، بیٹھنے اور چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے یا جوڑوں اور پیر کے انگوٹھوں میں سوزش کی شکایت ہے تو یاد رکھیں یہ کہ یہ کیفیت آپ کے جسم میں یورک ایسڈ میں اضافے کا پیش خیمہ ہے۔
یورک ایسڈ ایک قدرتی فضلہ یا تیزابی مادہ ہے جو ہر انسان میں پایا جاتا ہے، یہ مادہ پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ہوتا رہتا ہے اور اس کا اصل کام جسم میں گرمی پیدا کرنا ہوتا ہے۔
یہ پیورین کی وجہ سے ہر روز جسم میں بنتا ہے، پیورین ایک کیمیائی مادہ ہے جو ہمارے جسم میں خلیوں کے ٹوٹنے سے قدرتی طور پر بنتا ہے جب کہ اس کا کچھ حصہ غذا سے بھی پیدا ہوتا ہے۔
خون میں یورک ایسڈ کی موجودگی معمول کی بات ہے لیکن اگر اس کا لیول صحت مند سطح سے بڑھ جائے تو یہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بن سکتا ہے۔
جسم میں اس کا بڑھنا ایک عام مسئلہ ہے تاہم کبھی کبھی اس میں اضافے کی وجہ سے جسم میں سوزش اور درد کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے، جو پریشانیوں کا باعث بنتا ہے۔
اگر جسم میں یورک ایسڈ کی سطح کو کنٹرول کیا جائے تو اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ سردیوں میں اس کے بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس موسم میں تلی ہوئی چیزیں زیادہ مقدار میں استعمال کی جاتی ہیں۔
اس کے لیے ہمیں اپنے کھانے پینے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم اس کے باعث پیش آنے والی تکالیف سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

کیٹاگری میں : صحت