ایف آئی اے پشاور کی پہلی گرفتاری

پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بعد ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کی پہلی گرفتاری

ویب ڈیسک: پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بعد ایف آئی پشاور کی ٹیم نے پہلی گرفتاری کرلی ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پشاور کی ٹیم نے خاتون کا سوشل میڈیا اکائونٹ ہیک کرکے اور پرائیویٹ تصاویر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا ۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم تصاویر کے ذریعے خاتون کے شوہر کو بلیک میل کرتا اور ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتا تھاجبکہ پیسے نہ دینے کی صورت میں مزید تصاویر دیگر سوشل میڈیا اکانٹس پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔
ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر کی طرف سے ملزم کو پندرہ ہزار روپے بھی بھیجے گئے تھے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو صوابی سے گرفتار کر لیاجبکہ فون سے شواہد بھی برآمد کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، لوڈر کی ٹکر سے ساتویں جماعت کا طالب علم جاں بحق