ترک صدر اور خاتون اول کے

ترک صدر اور خاتون اول کے آنے پر قوم پرتپاک خیرمقدم کرتی ہے، شہبازشریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک صدر اور خاتون اول کے پاکستان آنے پر قوم پرتپاک خیرمقدم کرتی ہے، انہوں نے ترک صدر طیب رجب اردوان کا پاکستان پہنچنے پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی.
وزیراعظم شہبازشریف نے اس حوالے سے کہا کہ ترک صدر اور خاتون اول کے آنے پر قوم پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں، جنہوں نے ترکیہ کو بدل کر رکھ دیا.
انہوں‌نے مزید کہا کہ ترک صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ان کے اس دورے پر ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف استغاثہ سائفرکیس ثابت کرنے میں ناکام