صوبائی دارالحکومت پشاور میں‌ موسم معتدل

صوبائی دارالحکومت پشاور میں‌ موسم معتدل جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں‌ موسم معتدل جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد ہو گیا، صوبہ میں خشک سردی کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں‌ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ صوبہ کے بالائی علاقوں چترال ،دیر ، سوات وغیرہ میں‌ موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت پشاور کا بھی احوال بتایا گیا ہے.
پشاور میں‌درجہ حرارت گزشتہ روز 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ، سیاحتی مقامات مالم جبہ اور کالام میں‌درجہ حرارت منفی 2 جبکہ ضلع چترال اور دروش میں صفر رہا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں‌ موسم معتدل جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد ہو گیا، جہاں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، چترال لوئر کا درجہ حرارت 2، دیر 4 اور ڈیرہ اسماعیل خان کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ریاست کو تحریک انصاف کے ہاتھوں بلیک میل ہونے نہیں دینگے، طلال چوہدری