ویب ڈیسک: فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما، چارسدہ میں خواجہ سراء قتل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ میں پولیس سٹیشن سٹی کی حدود تحصیل بازار میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے اپنے کمرے میں موجود خواجہ سراء گورگورہ جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف خواجہ سراء کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
