باپ کی 4بچے قتل کرنے

صوابی، درندہ صفت باپ کی 4بچے قتل کرنے کے بعد خودکشی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں درندہ صفت باپ کی 4بچے قتل کرنے کے بعد خودکشی، واقعے کے بعد ریسکیو ذرائع نے نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع صوابی کے علاقے یارحسین میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک درندہ صفت باپ نے اپنے 4بچے قتل کرنے کےبعد خودکشی کرلی۔ واقع کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق باپ کی شناخت سیف اسلام کے نام سے ہوئی جبکہ اس کے ہاتھوں قتل ہونے والے بچوں کی شناخت ضیاء اسلام، عبدالرحمن، ثناء کے ناموں سے کرلی گئی۔ یاد رہے ضلع صوابی میں درندہ صفت باپ کی 4بچے قتل کرنے کے بعد خودکشی، واقعے کے بعد ریسکیو ذرائع نے نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

مزید پڑھیں:  ٹورسٹ سروسز خیبرپختونخواکے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں کی خورد برد کا انکشاف