بھارتی فوج کی ایل او سی اور سیز فائر کی نئی خلاف ورزیاں

ویب ڈیسک: بھارتی فوج کی ایل او سی اور سیز فائر کی نئی خلاف ورزیاں، پاکستان نے ان بھارتی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی اور سیز فائر کی نئی خلاف ورزیاں، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی آئی ای ڈیز نصب کرنے اور سیز فائر خلاف ورزیوں کے نئے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 تا 6 فروری 2025ء کے دوران بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جبکہ اس دوران دھماکے سے ایک شہری شہید بھی ہوا ہے۔ اس کے علاوہ12 فروری 2025 کو بھارتی فوج نے دیوا اور باگسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے پونچھ، باغ، کوٹلی، میرپور اور راولاکوٹ میں بدامنی پھیلانے اور بھارتی آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پر بھارت سے احتجاج بھی کیا گیا۔ پاکستان نے ان علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ان بھارتی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم پاکستان پر پشاور میں 21توپوں کی سلامی ، پاکستان زندہ باد کے نعرے