جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ

جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس تعینات کر دیئے گئے

ویب ڈیسک: جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس تعینات کر دیئے گئے، اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کے اعلامیہ کے بعد ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کا بھی اعلان کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں، ان کے علاوہ جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ ، جسٹس اعجاز سواتی بلوچستان ہائیکورٹ جبکہ جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر کئے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ کو ایک بار پھر آئی ایل ایف خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومتی دعویٰ دھرا رہ گیا، چینی کی 163روپے کلو میں فروخت جاری