اراضی تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ

رستم، اراضی تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک: رستم میں اراضی تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ واقعہ رستم کے علاقہ ملندری میں پیش ایا جہاں فریقین اراضی تنازعہ پر الجھ پڑے، اور ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی، علیٰ الصبح سے شروع ہونے والی اس بے دریغ فائرنگ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فائر بندی کا معاہدہ ختم ہوتے ہی فریقین خود کار اسلحہ سمیت مورچہ زن ہوگئے، ایک سال قبل اسی تنازعہ پر دو افراد قتل جبکہ چار زخمی بھی ہوچکے تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملندری میں واقع تمام سرکاری سکول کھلے ہیں ، اساتذہ آ چکے ہیں لیکن خوف کی وجہ سے طلباء نہیں آئے، ڈی ایس پی رستم کا کہنا ہے کہ پولیس لائن مردان سے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے، اور جلد حالات کنٹرول ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  طالبان قیادت میں اختلافات، افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی مستعفی