ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیرحاضر اساتذہ اور عملے پر جرمانے عائد کرنے اور ان کی تنخواہوں میں کٹوتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر پشاور کی جانب سے مختلف سکولوں کا دورہ کیا گیا، اور ڈیوٹی سے غیرحاضر اساتذہ اور عملے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ڈی ای او نے اپنے دورہ کے حوالے سے بتایا کہ ایک سرکاری سکول کے دو ٹیچرز غیر حاضر پائے گئے لیکن دونوں ٹیچرز کی حاضری رجسٹر میں فیک طریقے سے لگائی گئی تھی، جس پر دونوں اساتذہ سے تنخواہ میں کٹوتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے بتایا کہ ایک اور سرکاری سکول میں غیر حاضر چوکیدار سے بھی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائیگی، ڈیوٹی سے غفلت برتنے اور سکولوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر دو سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کا تبادلہ بھی کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دورے کے موقع پر دو سکولوں میں چوکیدار اور اساتذہ غیر حاضر تھے، سکولوں میں بچے کلاس روزمز میں بیٹھنے کی بجائے باہر گھوم پھر رہے تھے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیرحاضر اساتذہ اور عملے پر جرمانے عائد کرنے اور ان کی تنخواہوں میں کٹوتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
