عمران خان نے سندھ کی پارٹی

عمران خان نے سندھ کی پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دیدی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دیدی۔
عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلایا ہے، جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ کی پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے اس حکم نامہ کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کو پارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر: کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس معطل، مسافر پریشان