ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ، اس دوران علی امین نے عمران خان سے شیرافضل بارے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے، جس میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم بات چیت ہوئی، اس ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے صوابی جلسے، پارٹی اور دیگر سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھی درخواست کی۔
گزشتہ روز عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی تھیں، جس کے بعد ان سے اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ طلب کیا جانا تھا۔ یاد رہے بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو کہ ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، اس دوران علی امین نے عمران خان سے شیرافضل بارے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی۔
