ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج

متنازع پیکا ترمیمی بل کیخلاف ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: متنازع پیکا ترمیمی بل کیخلاف ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج ہیں، ان کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
اس بل کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کا بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ ہم فیک نیوز اور ریگولیشن کے خلاف نہیں، اگر حکومت کی نیت درست تھی تو پھر مشاورت کیوں نہیں کی گئِی۔
لاہور پریس کلب میں بھی صحافیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ 14 فروری کو لائحہ عمل کا اعلان کرکے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، سیاسی جماعتیں اپوزیشن میں چیمپئن بنتی ہیں اور حکومت میں آکرگلا دباتی ہیں۔
کراچی پریس کلب میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیے گئے ہیں، مظاہرین نے کہا کہ پیکا کا نفاذ آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر حملہ ہے۔
پشاور پریس کلب کے باہر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیکا جیسا کالا قانون قبول نہیں، کوئٹہ میں بھی بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے۔ متنازع پیکا ترمیمی بل کیخلاف ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج ہیں، ان کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں معمول سے کم بارشیں، خشک سالی کا الرٹ جاری